14 جون 2013 - 19:30
کوئٹہ؛ ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکا،11طالبات جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے کے باعث گیارہ طالبا ت جاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہو گئیں

ابنا:  کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے کے باعث گیارہ طالبا ت جاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہو گئیں ۔جیو نیوز کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں بس طالبات کو لے کر جانے کیلئے تیار کھڑی تھی کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا اور بس میں آگ لگ گئی جس سے اس میں سوار تمام طالبات بری طرح جھلس گئیں ،چھ طالبات موقع پر ہی جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کے عملے نے ہلا ک اور زخمی طالبات کو بولان میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا۔ بولان میڈیکل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲